اشاعتیں

غزلیات لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

غزل

تصویر
کتنے دکھ خوشی کے لئے جھیلے گئے   چاہت گل میں دامن کو خار دار  کرتے گئے   صبر سے کبھی شکر سے کام لیا یوں زندگی کو باہوں میں لئیے چلتے گئے نہ ہوئی کبھی شام تپتی دھوپ کی مری  سایہ فگن کی آس میں دل کےآبلے نکلتے گئے ساتھ رہتا کسی چاره گر کا سفرمیں راہ آساں سے قافلے سبھی منزل پہنچتے گئے دعا کی طرح تبسم کومانگے ہے کوئی   دل میں ملن کی تسبیح پھر پڑھتے گئے فہمیدہ تبسم 

غزل

تصویر
کوئی اتنا تو مجھے یاد کرتا ہوگا مزار پر پھول مری سجاتا ہو گا ان کہی محبت ان کہے جذبات اور نہ جانے آنسو کتنے سونچ کر بہاتا ہوگا خودی روتا خودی سے ہنس کر دنیا کے شکوے مجھ سے کہتا چلا جاتا ہوگا چاہتا جو چند گھڑیاں اور گزارے میری سنگت سے پھر وہ گھبراتا ہوگا جدا ہو گئی تم تبسم مجھ سے نہ کی فکر ذرا حیات کو اپنی جاتے ہوئے پھر کوستا ہوگا فہمیدہ تبسم 

غزل

تصویر
کہنے کو تو دوست بہت ملتے ہیں دل سے مگر رشتے بہت کم ملتے ہیں روشن ہوا سورج جاگ اٹھا سویرا رات ہو ایسی بھی جہاں اجالے ملتے ہیں خار سے بھری راہیں چلنا محال ہوگیا تو کیا غم منزل کی جستجو ہو جن کو بہار گل وه چنتے ہیں ہو گی اک سحر ہزار راتوں کی یوں بھی تو سجدوں سے جس کے بخشش کے خزانے کھلتے ہیں کرتے ہیں جو صبر جمیل تبسم کے ساتھ ہمیشہ دعاؤں کی تاثیر سے قبولیت کے فیصلے ملتے ہیں  فہمیدہ تبسم

غزل 23

تصویر
آج اس کی ذرا سی یاد آنے لگی اضطراری سی پھر چھانے لگی مدت یوں تو گزری نہیں ملاقات کو بے چینی پھر کیوں مجھے ستانے لگی حسن گفتاریوں کہ خوشبو سے الفاظ  ہر بات پر اسکی بات پھر یاد آنے لگی خموشی لبوں کی زینت اور نگاہیں شریر نہ کہہ کر بھی سب کچھ وہ کہنے لگی ہوتا نہیں جہاں میں ہر کوئی ہنر مند تبسم   نگاہ صنم حکمت زیست مجھے سکھانےلگی  ✍️ فہمیدہ تبسّم 

غزل 22

تصویر
ظلمت کی عمارتیں ہو نگی سب مسمار رہنمائی کی علامت ہو جب دین کے مینار  عروج باطل کا چرچا ہے سارے جہاں میں   ہو گیا دین میں کنگال جو تھا دین کا معمار   نہ کرسکے جو ادا ہم سجدے شکر و ندامت کبھی نہ ہوگا یوں پھر قوم و ملت اورمصیبت کا سدھار سجا کر رنگین محفل گزارا تھا اک شوخ زماں ہوئی ختم سب عزتیں نہ رہا باقی وہ سنگھار   فلسفہ زیست زرا غورو خوض سے پڑھنا تبسم    رب کی مہربانی ہے ، کرنا ہے ادا تجھےبڑا ادھار      ✍️ فہمیدہ تبسّم      

غزل

تصویر
خوب صورت سی اک نئی غزل لکھوں  قافیہ تو کبھی تمھیں ردیف غزل لکھوں     شعر کہوں یا تو حسين بحر تم کو لکھوں مطلع تم ہی ہو مقطع بھی تم کو لکھوں اشارے میں تشبیہہ کے قیس تم کو لکھوں مثل استعارے میں زلیخا یوسف ہم کو لکھوں تمہی کہو کیسی پھر تم پہ میں غزل لکھوں چھوڑ کر سب نیا نیا سا پیارا پیارا سا لکھوں چاہت کا رنگ و انداز ہےبدلا بدلا سالکھوں یا پھر سجائی ہے محبت کی دنیا نئی لکھوں ہجر کی بے حساب راتوں کا حساب لکھوں پھر یوں کہو آنے کی حسين ساعتیں لکھوں چپ ہو جاتی ہوں سجائے ہونٹوں پہ تبسم غزل تو ہوں میں پیارا قصیدہ تمھیں لکھوں   فہمیدہ تبسّم

غزل ١٧

تصویر
جگر ودل چاک و تار تار کرگیا  رفوگر تھا پھر دو کو رفو کر گیا     فتور کے ناز یونہی نہ اٹھائے ہم نے  دہائی ایماں کی دے کربے ایماں کرگیا   وصل کی شب آخری پھر نہ آؤں گا کبھی جاتے ہوئے ملنے کا دوباره وعده وه کرگیا   چاند سے چہرے نگاہوں میں ٹہرنے لگے   اپنی چھاپ ہر اک چہره پہ یوں وه دےگیا رنگت گل جیسی ہونٹوں کےتبسم پہ چھائی خبر یہ آئی کہ وہ ہونٹوں کی چهاپ دے گیا فہمیدہ تبسّم ریسرچ اسکالر جامعہ عثمانیہ

غزل

تصویر
دل میں بھڑکتے شعلے جذبات کی شکل ہے چشم تر آنسو نہیں احساس کی شکل ہے در پہ حاضر ہوا خدا کے بنده پرور  بندگی عاجز و انکسار کی شکل ہے دے جو دھوکہ کوئی کچھ غم نہ کر یہ بھی تو ظرف اخلاق کی شکل ہے کج خلقی روایات دنیا ہے شک نہیں اک تری رواداری اسلاف کی شکل ہے جب تک رہے جسم میں جاں باقی تبسم مسکرانا دکھ میں صبر و تحمل کی شکل ہے فہمیدہ تبسّم ریسرچ اسکالر جامعہ عثمانیہ

غزل

تصویر
مت پوچھو مجھے کیا کیا مل گیا ہے دل وجاں کو سکون و چین مل گیا ہے نرم مخملی سایے اس قدر مہرباں کیوں آج آنکھوں کی چلمن خس کا جوسایہ مل گیا ہے یہ کس آمد بہار کی گفتگو چمن میں چلی پھر حسن جاناں کی خرامہ چال کا نشانہ مل گیا ہے اظہار مدعا کر نہ سکا دل تو برا کیا کیا ہے زخم باطل جو دل کو اس بہانہ مل گیا ہے بے رخی پہ دل نالاں کی تبسم خاموش ہے زیست کا اک موڑ اسے صوفیانہ مل گیا ہے   فہمیدہ تبسّم ریسرچ اسکالر جامعہ عثمانیہ

غزل

راس جنھیں آتی ہے محبت بڑے نصیب والے  اسی کا ساتھ وہی ہم سفر بڑے نصیب والے مل جاتی جو لیلی بھی قیس کی چاہت سے یاد کرتی دنیا انھیں بھی بڑے نصیب والے تیرے حکم سے تجھ سے گفت و شنید يارب  طور نے دیکھا کہاموسی بڑے نصیب والے ماں نے پلو سے اپنے منہ جو پونچا میرا دیکھ کر بولا دوست یا ر بڑے نصیب والے بیٹی تو روٹی ہے اسے نہ کہو منحوس جو ہو پیدا تمھارے گھر بڑے نصیب والے کسی بے بس کی مدد کرلینا آتے جاتےتبسم اپنے ہاتھ لے کسی کی دعا بڑے نصیب والے

غزل ١٢نمبر

تصویر
خود ہی سےسوال خود سے ہی جواب طلب کر لیتے ہیں  اکثر خود کو صبر و تحمل میں یوں ہم ڈھال لیتے ہیں تلخیاں پیدا کرنے والے بہت سے دیکھے اس جہاں میں حسرت پھول کی رکھ کر چمن سے ہم خار چن لیتے ہیں وہ دیکھیں گےغیر ارادی طور پر ہی سہی آرزو خام سے یوں ہم اپناکام چلا لیتے ہیں جانے والے جا چکے کب لوٹ کر آئے ہیں کبھی چشم تر لیے پھر بھی جانے کیوں انتظار کر لیتے ہیں مسرت ہوتی مل جا ئے کہیں وہ دوباره تبسم بھول کر ساری جفا ئیں انکی ارادے باندھ لیتے ہیں   ✍️ فہمیدہ تبسم ریسرچ اسکالر جامعہ عثمانیہ      

١١غزل

تصویر
وہ محرومیاں وہ مصبیتیں یاد آتی ہیں  اچھے دن کے ساتھ وہ بے بسی یاد آتی ہے   رشتوں کی پکی ڈور، ناطوں کی سچائیاں ریاکاری کے مراسم اور وہ پرہیز گاری یاد آتی ہے  خوشی کی خاطر ان کی آتش مصیبت کا سہنا ماں باپ کی وہ مر مٹنے کی ادا یاد آتی ہے    نہ فکر  دنیا داری کی نہ پرواہ دنیا کی  احکام الہی کی پرواہ بات وه یاد آتی ہے اسلاف کے احسان کون یہاں چکا سکے گا کسے ہے فرصت یہاں جو آخرت یاد آتی ہے چکا چوند آنکھیں اس ہیرے پر تبسم سب کی  جوہری کی مہارت کب کہاں کسے یاد آتی ہے   ( فہمیدہ تبسّم ریسرچ اسکالر جامعہ عثمانیہ)

‎ ‎غزل ‏ ‏١٠

تصویر
تو سمندر بن میں ایک لہر بن جاؤں گی تیری  اس طرح سے ہم ساتھ چلکر ساحل پا ہی جائیں گے آجائے درمیاں میں طوفاں تو فکر نہ کرنا ذرا  بھی تیری آغوش میں  لے مجھے ہم کنارہ پا ہی جائیں گے حالات کی کشتی پر سوار ہونا تو لازم ہوگا ہی نا خدا تم جو ہو تو منزل مقصود پاہی جائیں گے جھوٹی، مجتیں اس جھوٹ سے بھری دنیا کی تیری سچائی کا مگر ہم  یقین کر ہی جائیں گے کچی ڈور سہی  رشتوں کے بند هن کی اے تبسّم  چاہت کورقیب کی ڈور ٹوٹے بھی نبھاہ ہی جائیں گے

غزل ۹

تصویر
میری تحریر کی قیمت مجھے ہی چکانی ہو گی تیرے پڑھنے سے کیا سمجھا نی تومجھے ہی ہوگی جسم میں روح اور روح میں بھی جان ہوتی ہے روح ہی نہیں جان کے اندر بھی تیری رسائی ہوگی زمانہ تو یوں ہی کہہ دے گا کسی کو کچھ بھی جب باری آتی ہے ہماری تو جگ ہنسائی ہوگی ٹوٹتے تارے سے ہماری بھی امیدیں بندھ گئی  آسمان پہ آج  دعا کی ہماری  سنوائی  ہوگی سمندر کی گہرائیوں میں اترنے کی حماقت  نہ کر وہ ساحل نہیں جو تیری کناره کشی ہوگی تیراساتھ ہے تو راہیں آساں اتنی بھی نہیں خیال تیرا کہ سفر میں تجھ سے دلجوئی ہوگی آنکھوں میں اميد دل میں امنگ ہونٹوں پہ تبسّم انتظار میں  تیرے آنےکہ   تکتی کوئی کھڑی ہوگی (فہمیدہ تبسّم ریسرچ اسکالر جامعہ عثمانیہ)

غزل ‏٨

تصویر
 کچھ دیر تیری یادوں میں یونہی  کھو جائیں گے     مدت جو ہوئی اب ذرا سا تمھارے ہم ہو جائیں گے دوریاں اگر بڑھتی ہی جائیں تو بُرا تو نہیں مگر تم ہی کہو  بچھڑ کر کیا ہم جی پائیں گے تم وہ ہیرا ہو جسے دنیا پتھر سمجھتی رہی تراش کر تمھیں بہترجوہری ہم بن ہی جائیں گے عرصہ دراز بعد ملاقات یار جو بہت خوب ہوگی کیا یقین کہ  وہ اپنے محبوب کو پہچان پائیں گے  سیاہ  بادل آسمان پر دیکھ کر فکر میں وہ ڈوب گئے یہ تو مخبر آسمانی ہیں  بہاراں کی خبر دے جائیں گے اس بلندی کی چاه نہ رکھے گی کبھی ہر گز بھی تبسّم رسائی سے حبس کی رشتے جو پامال ہو جائیں گے (فہمیدہ تبسّم ریسرچ اسکالر جامعہ عثمانیہ حیدرآباد)

غزل ٧

تصویر
دور سے دیکھا تو ایک چمک نظر آتی ہے زندگی حقیقت میں کچھ اور نظر آتی ہے غم اور خوشی کے اس میل ملاپ میں کشمش حیات ساری کٹتی نظر آتی ہے کون جانے کب ہوگا احستاب یہاں اسی انتظار میں آنکھ تکتی نظر آتی ہے جس کے جو ہاتھ لگا وه سب لے گیا یہاں تو ہر طرف چور بازاری نظر آتی ہے اپنے اعمال کو رکھنا سنبھال کر اےتبسم دنیا چاروں اُور سے ماده پرست نظر آتی ( فہمیدہ تبسّم ریسرچ اسکالر جامعہ عثمانیہ حیدرآباد)  

غزل ٦

تصویر
  جذبوں میں پہلی جیسی طمانیت کہاں محبت میں وہ پہلی سی خوشبو کہاں خار کی صحبت سے خوش تھے گل گلشن میں اب وہ پہلا ساخلوص کہاں دستور کی بات بہت کرتے رہے مگر کسی دستور کو نبھایا سبھی نے کہاں وہ جو دور سے پاس رہتے ہیں ہمارے ان تک دل بے قرار کی اب رسائی کہاں تاروں سے باتیں کرنا اچھی عادت ہوئی ہماری ورنہ یوں ہر روز ملاقات ممکن ان سے کہاں دور کہیں گلے ملتا ہے آسمان زمین سے دیکھو ایسےدھو کے  آنکھوں کو حقیقت میں کہاں بن کہے بہت کچھ کہہ دیتی ہیں آنکھیں تبسّم لفظوں میں تا ثیر اس جیسی ہمارے کہاں (فہمیدہ تبسّم ریسرچ اسکالر جامعہ عثمانیہ حیدرآباد)

غزل ۵

تصویر
ہوکر بے قرار ہم نے دل اپنا ان کے اختیار کردیا بغیر کسی اجرت کے انھیں سرمایہ دار کردیا جان کر انجان بنتا گیا وہ ہر وقت ہم سے اجنبی کے حوالے ہم نے اپنا سارا اثاثہ کردیا کتنی فرصت سے تراشا تھا ارمان دل کو لیکر اس ہر جائی نے دل کو ریزه ریزه کررہا بات تو نہ کر وفا کی ہم سے رہنے دے اب خود کو ہم نے اس جیسا بے وفا کردیا محفل میں  نہیں تھا کیا کوئی اورتبسّم جو تو نے دل  اس کے حوالے کردیا (فہمیدہ تبسّم ریسرچ اسکالر جامعہ عثمانیہ حیدرآباد)

غزل ۴

تصویر
  راہوں میں وفا کے ملتے کون ہیں مل بھی جانیں تو ٹھہرتے کون ہیں جنکی ضرورت ہوتی ہے مسافر دل کو ایسی منزلیں چاہت کی اب کہاں ہیں قدر نہ جانی ان کانٹوں کی ہم نے جن کے پھول بھی رکھوالی ہیں کبھی اس راہ سے گزر ہوا تو آجانا تکتی دو آنکھیں انتظار میں ہیں بہت سوچ کر قدم رکھنا تبسم اس راہ میں پھول کم کانٹے بہت ہیں  فہمیدہ تبسّم( ریسرچ اسکالر جامعہ عثمانیہ)

غزل ۳

تصویر
سچ کو ہم نے جھوٹ میں بدلا ہے ورنہ جھوٹ کو سچ میں بدلتے دیکھا ہے بات تو نہ کر دھوکے کی مجھ سے تجھسے زياده میں نے دیکھا ہے جو جیسا ہے ویسا ہی رہنے دیں اپنی تقدیر کو دوعاؤں سے بدلتے دیکھا ہے جو گزر گے وہ دن اک اندھیرا ہی مگر لگن اور وفا سے  اجالوں کو  دیکھا ہے ملاقاتیں ہوں یا نہ ہو دوبارہ اے تبسّم تیرے دل میں اسکا مقام دیکھا ہے  فہمیدہ تبسّم( ریسرچ اسکالر جامعہ عثمانیہ)