اشاعتیں

قسط نمبر3ناول لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

بے وفا محبت

تصویر
رندگی کبھی کسی کے لئے کہاں رکتی ہے . نور بیگم اور دو حقیقی بیٹیاں ساتھ میں دو سوتیلے بیٹے ، انور میاں کی موت  کو بھلا نے کی کوشش کررہے تھے . طاہر اور یاسر ماں بہنوں کو ہر طرح کی آرامی دینے کی سعی میں لگے رہتے ، لاڈلی گھر کا سارا کام کاج کرتی اور اسکول بھی پابندی سے جاتی ، پیاری ماں کے ساتھ رہتی اور دن بھر ٹی وی میں خود کو مگن رکھتی    ماں کے عدت کے دن پورے ہوئے اور پیاری بھی اسکول جانے لگی . حنا بھی اس کے ساتھ ساتھ رہتی پیاری ظاہری طور پر خوش نظر آتی لیکن باطن میں وہ اداس رہتی ، کسی سے اپنے دکھ کو بیان نہ کرتی ، کیونکہ اسے ڈر سا تھا کہ کوئی اسے سمجھے گا بھی یا نہیں ، چنچل اور شوخ لڑکی کی طرح اس نے سب میں پہچان بنائی تھی اب اگر کچھ حساسیت کا وہ مظاہرہ کرتی تو کون یقین کرتا اس لئے وہ خود ہی میں گھٹ گھٹ کر جی رہی تھی ، اسے اپنے والد کی موت کا بہت بڑا اثر ہوا پر سب کے سامنے لاپرواہ کی طرح برتاؤ کرتی اور ماں سے ہر بار کچھ نہ کچھ سنتی رہتی    دسویں جماعت میں آگئی تھی ، مگر ذہن اچھا ہونے کے باوجود پڑھائی میں دلچسپی کہاں رکھتی ، ماں نے گھر کے قريب ٹیوشن رکھا...