زندگی کے رنگ قسط ۲۹
محبت تولی ناپی نہیں جاتی صرف اور صرف کی جاتی ہے ، محبت کے بدلے محبت ملنا یہ ضروری نہیں ہے . بے لوث بے غرض محبت ہونی چاہئیے ، اگر عشق کے بدلے میں معشوق سے اتنی ہی محبت کی آس رکھیں گے تو یہ سودا بازی ہوگی محبت نہیں ، سچی محبت صرف اپنے محبوب کی خوشی چاہتی ہے . اپنی غرض يا اپنی خوشی کے حساب سے محبت نہیں کی جاتی ایسا کرنے والے کو ہم عاشق نہیں بلکہ خود غرض کہہ سکتے ہیں ، خیر یہ سب چھوڑ و ہما نے ساره کو سنجیده طور پر محبت کا خلاصہ بیان کردیا ، سب سننے کے بعد سارہ خاموش ہوگی ، سارہ ! جی بھابھی ! میں نے آپ کے بھائی سے شادی کی ہے اور یہ رشتہ ایک مضبوط محبت والا ہوتا ہے جس میں ہم سمجھوتہ کرکے داخل ہوتے ہیں اور پھر ایک دوسرے کے لئے جان دینے کو تیار رہتے ہیں یہ وہ پاکیزه رشتہ ہوتا ہے ! نکاح سے دو دلوں میں محبت قائم ہو جاتی ہے نا چاہتے ہوئے بھی ہم ایک دوسرے کے ہو جاتے ہیں ایک انجانی سی کشش ہوتی ہے اور ایک خوب صورت سا بند هن ہوتا ہے جو دلوں کے راستے سے ہوکر روح میں بس جاتا ہے ، اسے دنیا کی کوئی طاقت ہٹا نہیں سکتی . آپ کی بھی شادی ہوگی نا تو یہ سب باتیں س...