اردو ڈرامہ کل آج اور کل
مجھ کو پھر نغموں پہ اکسانے لگا مرغ چمن پھول ہیں صحرا میں یا پریاں قطار اندر قطار اودے اودے ،نیلے نیلے، پیلے پیلےپیرہن ( علامہ اقبال) ۳۰۴ صفحات پر مشتمل تحقیقی و تنقیدی مضامین کا مجموعہ بعنوان "اردو ڈرامہ کل آج اور کل " کے تحت ایک بار پھر ہمارے سامنے ڈاکٹر محمد خلیل الدین صدیقی قاضی صاحب کی رونق افروز پیش کش ... یوں تو ڈاکٹر صاحب گا م بہ گا م اردو داں طبقہ کی خدمت میں کچھ نہ کچھ کتب کو شائع کرتے آرہے ہیں ، اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے اپنی بائیسویں ( 22 ) کتاب کو قارئین اکرام کے سامنے پیش کیا ہے . " ویرانوں میں دن رات رہا کرتے ہیں لیکن ؛ آباد علاقوں میں تو سادھو نہیں رکتے " .( برگ صحرا ، ڈاکٹر خلیل صدیقی) .. یہ صرف کتاب نہیں بلکہ اس کو ہم جامع کتاب کہنا بے ضرر نہ ہوگا ، کیونکہ موضوع کے تمام پہلوؤں کا احاطہ انتہائی خوبصورت انداز و بیان میں کیا گیا ہے اس کتاب کو دیکھ کر ہمیں پروفیسر مجيد بیدار صاحب ، حیدر آباد کا یہ قول جو کہ موصوف کے حق میں کہا گیا تھا ، پورا اترتا نظر آتا ہے کہ " ڈاکٹر خلیل صدیقی کی تحریر میں برجستگی ہے اور وہ جس موضوع پر قلم...