قسط٢٥ ‎ ‎زندگی کے رنگ

 

کیا بات ہوئی ہما آج اشہر سے تم نے پوچھا بیٹی ؟ ہما کی امی روبینہ نے دھیرے سے سوال کرڈالا ، جی امی پوچھ لیا اچھا پھر ؟ پھر کیا اشہر کی امی مجھے اپنانے نے سے انکار کر رہی ہیں . اب ؟ یہ کیا حماقت ہوئی بیٹی شادی ہوچکی اور ایک لڑکا انھیں اب یاد آیا کہ بہو کو اپنائے یا نہیں ، جی تو بہ یہ بات مجھے کچھ سمجھ نہیں آئی مجھے بھی امی ، پھر کیا سونچا آپ دونوں نے ، میں نے اشہر سے کہا کہ ا لگ بزنس شروع کردیں ، تو کیا بزنس سے بھی اشہر کو بے دخل کردیا جارہا ہے ہاں وہ کیوں شرجیل کے حوالے کردیا جارہا ہے . اوہو یہ بات ہے تو پھر ا شہر کو یہاں کا بزنس سنبھال لینے کو کہہ دو، وہ راضی نہیں ہے امی تب ہی تو میں نے یہ پلان بتایا ویسے وہ بیرون ملک جانے کے لئے تیار ہیں ، میں نے یہیں پر نیا بزنس کرنے کی تجویز رکھی جسے وہ مان گئے، اچھا تو پھر دیر کس بات کی ؛ كريں تو کیا کریں اس بارے میں سونچنا ہے ـ ہاں یہ بات بھی صحیح ہے . الله خیر کا معاملہ فرمائے آمين .
  ہما اب بتادو ہم کونسا بزنس شروع کریں ، دیکھئے ہمارے حساب سے مجھے ایک خیال آرہا ہے کہ حج و عمرہ کے ہم پیاکیج رکھ سکتے ہیں اور اس کے لئے ہم ہمارے ٹراو یلس کو استعمال میں لاسکتے ہیں ، ارے واہ یہ تو بہت ہی زبردست ایڈیا ہے یار آپ نے تو میری ساری پریشانی کو ایک لمحے میں ختم کردیا ، مگر پاپا کے بزنس میں انٹر فیر ہونا مناسب نہیں کیونکہ شرجیل کا معاملہ ہے میں ذرا محتاط رہنا ہی بہتر سمجھ رہا ہوں . ہاں ٹھیک ہے آپ ہمارے پاپا کے بزنس سے اس بزنس کو جوڑ دیجے. تاکہ امی کو بھی سپوٹ مل سکے اور ہمارا الگ معاملہ بھی برقرار رہے . ہاں یہ ٹھیک رہے گا ، اچھا جان اب یہ بھی فیصلہ کر دو کہ آفس  کوکہاں پر رکھا جائے ، آپ جہاں بھی لیں بس ایک بات دھیان میں رکھ کر لیں کہ آفس سے وابستہ مکان ہو تاکہ مجھے اور آپ کو کوئی دقت نہ ہو. کس معاملہ میں وہ شرارتاً ہنسنے لگا  . بس بھی کیجے وہ شرمانے لگی ، کبھی سنجیده بھی ہوا کریں اوکے بابا اور بولو . آپ کو ٹنشین فری رکھنے کے لئے کہا میں نے . جی رانی بالکل بجا فرمایا . اب میری باری ہے اس آفس کا نام ہما ہوگا ! کیسا لگا ؟ غیر مناسب ! وه کیسے ؟ کیونکہ اگر آپ یہ نام رکھیں گے تو سب پاپا کے بزنس کا ایک برانچ سمجھیں گے . اور آپ کو یہ پسند نہیں، ہاں یہ بات سچ ہے وہ متعجب ہوکر اسے دیکھنے لگا ، اور اگر آپ کے پاپا کا نام دیں گے تو وہاں امی اورشرجیل کا الگ مسلہ درپیش ہوگا اور پھر امی کی طرف سے سرزنش ہوگی اس لئے کوئی نیا نام ہی دیں تو بہتر ہوگا . ہاں یہ بات تو بالکل سولہ آنے سچ ہے . ایک نام بتا دوں ارے یار نیکی اور پوچھ پوچھ جلدی بتادو . " کیسا رہے گا ایم ۔ یس گروپ آف حج اینڈ عمره " ہاں مگر ایم یس کا مطلب مظفر ، سردار یعنی دونوں کے والد اوہو و یری گڈ بہت زبردست ، شاندار رہے گا ، چلو ہوگی ساری پریشانی ختم اور اچھے دن شروع وہ ہما کو باہوں میں بھرتا ہوا کہنے لگا . آہستہ سے گفتار کیونکہ اثیر ابھی ابھی سوئے ہیں ، اچھا بابا .
 جو بھی مناسک حج کی نیت سے آئیں گے ہم انھیں ہماری فیملی کے کسی بھی ٹراویلس سے رابطہ کروا دیں گے یا ہم خود بات کرکے ساری تفصیلات ان تک بہم پہنچا دیں گے اور خود اپنی ذمہ داری پر انھیں سارے اخراجات بتاکر فلیٹ تک کا سفر کروا دیں گے . ہاں ہماری فیملی میں کل چھ ٹراویلس ہیں ، اور کیا؛ اس میں ہمارے اخراجات اور پر سٹیج کا حساب ہم کہہ دینا اوکے. دیکھئے خوب ترقی ہوگی انشاء الله .
 ٹھیک ہے ہما میں امی کو ساری تفصیلات سے آگاه کردوں گا اس کے بعد دوکان اور مکان کی تلاش اوکے ، وه مسکراتی ہوئی اثباتاً سر کو جنبش دینے لگی .
 
تمھارے بغیر زندگی کی ہر تصویر بے رنگ ہو جائے گی
ہو جو ساتھ تمھارا میری ہر تصویر نکھر جائے گی
 ( جاری ہے)( باقی آئندہ)( فہمیدہ تبسّم ریسرچ اسکالر جامعہ عثمانیہ)

Popular Posts

نساء

‎ ‎غزل ‏ ‏١٠

رباعیات ‏ ‏[امجد حیدر آبادی]