نساء
اسلام ہی وہ واحد مذہب ہے جس نے مرد کے ساتھ ساتھ عورت کو بھی درجہ دیا ہے۔ مذہب السلام نے عورت یعنی آزادی نسوان کے بارے میں ہر جائز اقدامات کو نافذ العمل کیا ہے انھیں میں تعلیم نسواں بھی ایک ہے جس کو کافی اہمیت سے اجاگر کیا گیا ہے اور زیاده فوقیت دی گئی ہے . یوں ہمارے مذہب اسلام نے مرد اور عورت کو تعلیم حاصل کرنے کی ہدایت دی ہے جوکہ دیگر مذاہب میں موجود نہیں " حديث مبارکہ ہے کہ علم کا حاصل کرنا ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے " اس حديث سے اس بات کی تصدیق ہو جاتی ہے کہ مرد کے برابر عورت بھی علم حاصل کرسکتی ہے اور یہی نہیں اور ایک بات یقینی ہوگی ہے کہ اسلام نے عورت کو کس قدر درجہ بلند عطا فرمایا ہے۔ دیکھا جائے تو مرد کو جتنا تعلیم یافتہ ہونا ضروری اس سے کہیں زیادہ عورت کا تعلیم یافتہ ہونا بے حد ضروری ہے کیونکہ ایک مرد علم حاصل کرنے سے ایک گھرانہ یا خاندان تعلیم یافتہ ہوسکتا ہے لیکن ایک عورت کے علم حاصل کرنے سے پورا ایک سماج تعلیم یافتہ ہوسکتا یوں کہنا بے جا نا ہوگا کہ اسلام نے عورت کو تحت الثرى سے اٹھا کر فوق اشعور تک پہنچا دیا ہے اگر عورت تعلیم یافتہ نا ہوکر...