يوم اساتذه
درجات بلند کر جاتا ہے یہ پیشہ
عام انسان کو خاص بناتا ہے یہ پیشہ
خود کی زندگی کو دوسروں کی نظروں سے دیکھنا
ہر وقت بات یہ ہم سب کو بتاتا ہے یہ پیشہ
طرز زندگی بدل کر رکھ دینا اور طرز حیات بھی
معلم بن کر سب کچھ بدلنا ، سیکھاتا ہے یہ پیشہ
گھر کی فکر نہیں خود کی خبر نہیں ہمیشہ
بچوں اور قوم کا مفکر ہے تو بتاتا ہے یہ پیشہ
ماڈل بن کر ساری زندگی جینا ہے معلم کو
قربانی دینا ہر قدم پر بتاتا ہے یہ پیشہ
سوچ سمجھ کر داخل ہونا اس میدان جنگ میں
جہاں کتاب ميان تو قلم تلوار بنے بتا تا یہ پیشہ
ہے اس میں جیت بھی ہار بھی مقرر و مصمم
جيت غازی تو ہار شہید کہلاتا ہے یہ پیشہ
ہر سوال کا جواب سجا کر لبوں پر تبسم دینا
ہو معمار تم قوم کے بس یہی بتاتاہے یہ پیشہ
✍️ فہمیدہ تبسّم ریسرچ اسکالر جامعہ عثمانیہ