١٦غزل
لہو کے رنگ یوں بھی تو تلاش کر
ہنستے چہروں پہ غم تلاش کر
ہے گر تو مقلد نبیﷺ تو یوں پھر
کفر میں نیکیوں کو تلاش کر
دعویٰ کیوں کرتا ہے پارسائی کا
خودی فعال میں خود کو تلاش کر
جو لوٹا نہ سکے کوئی تجھے ایسے
لفظ معطر اور شریں زبان تلاش کر
رک جاتی ہے ان لبوں پر تبسم ہمیشہ
گر کوئی تجھ سا دوست تلاش کر
✍️ فہمیدہ تبسّم