بے وفا محبت قسط نمبر٢
وہ ہردن اس کے مقابل سے آتا ہوا نظر آتا ، یوں تو وہ اسے نظرانداز کر جاتی لیکن دل یک بار کو زور سے دھڑک اٹھتا ، نجانے کیا تھا اس کی نظروں میں ، وہ بس کچھ لمحے گڑبڑا جاتی , ساتھ میں حنا اسکی ہم جولی رہتی وہ بھی اس کے ساتھ میں ذرا سا ڈسٹرب ہو جاتی کیونکہ وہ بہت تیز رفتار سے گاڑی حنا کے بازو سے گزارتا ، بڑا عجیب انسان ہے وہ بڑبڑاتی ہوئی بازو کو ہٹ جاتی ، کیا ہوا حنا ؟ پیاری مسکراتی ہوئی اسے چھیڑنے لگتی ، دیکھا نہیں کیسے تیز رفتاری سے گاڑی لے کر جاتا ہے بگڑا ہوا بنده ہے شائد ، چل جانے دے چھوڑ ان باتوں کو پیاری سمجھ جاتی کہ وہ اسے بتانے کے لئے سب پوز مار رہا ہے . کلاس میں موجود ہوتی لیکن دل اور دماغ سب کا سب اس کے خیالوں میں ڈوبا ہوا ہوتا ، پتہ نہیں کہاں کا ہے ؟ کیا کرتا ہے ؟ بس ہر روز ایک ہوا کے جھونکے کی طرح گزر جاتا اور مجھے ایک پیغام دے جاتا وہ سونچوں میں گم تھی کہ حنا نے آواز لگائی ! آو گی گھر کو یا میں اکیلی ہی چلی جاؤں ؟ ارے گھر کی بل ہوچکی ہے میری پیاری .... وہ سٹپٹا گئی ، ہاں ہاں چلو چلتے ہیں .
********************************************
اسکول سے آتی ہو اور ذرا کام کو ہاتھ نہیں لگاتی ! اماں بڑبڑاتے ہوئے کام کرنے لگی ، آخر کو کیا ایسا تیر مار کر آتی ہو جو ساری تھکان اوندھے منہ لیٹ کر نکالتی ہو ، ارے اب مجھ پر وار پر وار مت کرو اماں! پیاری ماں کی کٹ کٹ کو سن کر ناگوار انداز میں کہنے لگی ، میں ایک اگر کام نہ کروں گی تو کیا گھر میں چولہا نہیں جلے گا ؟ وہ بھی بحث کرتی کبھی ہار نہیں مانتی ماں سے ! یہی سیکھ کر آرہی ہو اسکول میں ؟ اماں بھی کہاں تھکنے والی افوو اب بولو کیا کرنا ہے آخر کو پیاری ہار مان کر ماں کے قریب آگئی جا جا کر جھوٹے برتن مانجھ ڈال اور چائے بنا لا اچھا ٹھیک ہے وہ باورچی خانے کا رخ کرنے لگی .
********************************************
دیدی ایک بات بتادوں آپ کا ذہن بہت تیز ہے ! پھر بڑھائی میں کیوں نہیں لگاتی اسے ؟ لاڈلی جو رٹرٹ کر جوابات یاد کر رہی تھی پیاری سے سوال کر بیٹھی ، تو چپ چاپ اپنی پڑھائی کرلے میری فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں سمجھی وہ ڈانٹ کر لاڈلی کو جتانے لگی ، ارے آج اسکول میں ٹیچرز کہہ رہے تھے کہ .... کیا کہہ رہے تھے ؟ بتا! ہاں وہی کہ پیاری کا دماغ بہت اچھا ہے مگر لاپرواہ ہے اگر پڑھتی تو ضرور کوئی جاب ما ر لے گی ۔ بس بس میں جارہی ہوں سونے تو پڑھ خوب جاب مارنا ہے وہ ہنستی ہوئی سونے چلی گئی .
******************************************
کہاں کی نیند کیسی نیند ... بے چینی ، بے قراری ، اف یہ مجھے ہو کیا رہا ہے ؟ خودی سے سوال کربیٹھی ، آخر کو میں کیوں اس کے بارے میں سونچوں ؟ عجیب ہے ، میں ٹہری حسین سی پیاری اور وہ ... وہ .. وہ بھی تو برا نہیں ، ارے کیا ہے ، وه اچھا رہے یا بُرا میری بلا سے میں کیوں کسی کے لئے اپنی قیمتی نیند کو قربان کردوں . چلو شریف بن کر آنکھیں موند لیتے ہیں ، اور حسين سپنوں میں کھو جاتے ہیں ...... باقی آئندہ ......
******************************************