اردو ہے جس کا نام ... ڈاکٹر خلیل صدیقی کی مایہ ناز پیش کش

    الله تعالٰی کسی بنده سے راضی ہو جاتا ہے اور اسے پسند فرماتا ہے تو اس بنده کو خداداد صلاحیتیں اور ذہانت عطا فرماتا ہے ـ کچھ ایسی ہی بات ہمیں فی زمانہ مشہور و معروف شخصیت جناب ڈاکٹر محمد خلیل الدین صدیقی قاضی صاحب میں نظر آتی ہے 
      موصوف کی شخصیت کسی تعریف کی محتاج نہیں ہے . کیونکہ ڈاکٹر صاحب کی شخصیت خود ایک گوہر نایاب کی مانند ہے ، جس کے اندر علم و فن کا ایساسمندر پوشیده ہے کہ جس سے ہر پیاسا اپنی تشنگی مٹا سکتا ہے ،
      ہمہ جہت شخصیت کے مالک ڈاکٹر محمد خلیل الدین صدیقی صاحب بیک وقت اديب ، شاعر، صحافی ، استاد اور ساتھ ہی ساتھ ریاست مہاراشٹرا کے ان گنت وبے شمار اداروں کے صدر اور سرکاری سطح کی کمپنیوں کے رکن خاص بھی ہیں 
      ڈاکٹر صاحب کی جملہ 19 کتابیں شائع ہو کر منظر عام پر آئی ہیں جس میں انھوں نے ہر صنف پر اپنے زور قلم کو آزمایا ہے ، یہی نہیں وہ اٹھارہ سال سے ہفت روزه . "اوصاف " ، اور تیره سال سے "ماہنامہ تعلیمی سفر " اور گیارہ سال سے " لاتور ایکسپریس " مراٹھی میں اپنی بے لوث خدمات انجام دے کر ا نہیں علمی دنیا میں قائم و دائم رکھتے ہوئے شائع کررہے ہیں ،
      ڈاکٹر محمد کلیم ضیاء سابق صدر شبعہ اردو ممبی کے مطابق " ڈاکٹر خلیل الدين صدیقی صاحب " تیز ہواؤں میں چراغ روشن کرنے والا فن کار ہے ۔ " وہ ناصرف علمی سفر طے کرتے رہے بلکہ ساتھ ساتھ علم کو تقسیم کرنے کا کام بھی انجام دیتے رہے ـ ملازمت کے ساتھ اور اس سے منسلک انھوں نے اپنے علم وفن کو صرف پختہ عمر کے افراد ہی نہیں بلکہ بچوں کے ادب پر بھی صرف کر کے اپنے علم کو صدیوں کے لئے محفوظ کردیا ہے( طواف آرزو ، قطعات کا مجموعہ ، ڈاکٹر محمد خلیل الدين صدیقی قاضی)
      ڈاکٹر نوید عبدالجليل نائب صدر ادارہ ادب اسلامی کمیٹی ظہر آباد رقمطراز ہیں کہ ڈاکٹر محمد خلیل الدين صدیقی کو ان کی بے پناہ علمی قابلیت کے پیش نظر ا نہیں ماہر علم وفن کے خطاب سے نوازا جاسکتا ہے . اس ضمن میں وہ لکھتے ہیں کہ ڈاکٹر صاحب نے اپنی زندگی کے عمیق و گہرے تجربات سے اپنی شاعری کو خوب سے خوب تر بنانے کی سعی کرتے ہیں ، جس میں وہ بڑی حد تک کامیاب بھی ہیں ، ایک قطعہ ملا حظہ فرمائیے
         پھول ہیں باغ ہے نشیمن ہے
         میری نظروں میں گھر کا آنگن ہے
         کھیلا کرتے تھے خوب قاضی ہم
         آج تک یاد اپنا بچپن ہے . ( طواف آرزو ، قطعات کا مجموعہ ، از ڈاکٹر خلیل صدیقی) 
        ڈاکٹر خلیل صدیقی صاحب کی شاعری میں ہمیں تصور عرفان یعنی تصور عشق حقیقی اور تصور مادر زیاده نمایاں دیکھائی دیتا ہے ۔
        تازه شائع شده کتاب " اردو ہے جس کا نام .... " میں جملہ ستر 70 مقالہ نگاروں کے مقالے شامل ہیں ، 304 تین سو چار صفحات پر مبنی اس کتاب کو مرتب کرنے میں ڈاکٹر خلیل صدیقی صاحب نے جو محنت اور دل جوئی اور جستجو سے کام لیا ہے ۔ یہ کہنا بے جا نا ہوگا کہ یہ ایک کتاب نہیں بلکہ " فلک کہکشاں " ہے . جس کی روشنی سے ایک رستہ سا نظر آتا ہے اور وہ رستہ آئندہ آنے والی نسلوں کی حوصلہ افزائی اور ایک روشن مستقبل کی راہوں کی طرف گامزن ہے ۔
        تحریرات چيده چيده کو یکجاکر مانو جیسے سمندر کو کوزے میں سمایا ہے یہ ڈاکٹر محمد خلیل الدين صدیقی قاضی صاحب کی مہارت ہے .
      " اردو ہے جس کا نام .... " کے جملہ ستر مضامین و قلمکاروں کے اسماء درجہ ذیل ہیں 
      ا. انتساب. : ڈاکٹر محمد خلیل الدين صدیقی : ۔ چونکہ اس کتاب کی زیر اشاعت ڈاکٹر صاحب کی والدہ محترمہ رحلت فرما گئیں تھیں ، اس لئے انکی یاد میں قاضی صاحب نے اپنی علمی قابلیت کو اپنی ماں کے مرہون منت قرار دیا ، دنیا میں الله تعالیٰ کی بخشی ہوئی بے شمار نعمتوں میں سب سے اعلیٰ و ارفع نعمت "ماں " ہے ، ماں کا سایہ سر سے اٹھ جانا مانو جیسے کسی عظیم نعمت کا ہم سے چھین جانا ہے ، کچھ ایسے ہی کرب و محرومی کی کیفیت میں مبتلا تھے ڈاکٹر خلیل صدیقی صاحب جب انکی ماں اس دار فانی سے کوچ کر گئیں تھیں ، پھر بھی انھوں نے اپنی ذمہ داری کو پورے وثوق کے ساتھ انجام دیا ہے ، اس کمی کا ذکر وہ انتساب میں کرتے ہیں ، اور انکے حق میں دعائے مغفرت فرمائی ۔
      2 . مقدمہ : ڈاکٹر محمد خلیل الدین صدیقی صاحب :۔ جس میں ڈاکٹر صاحب نے مرکز علم وفن لا تور مہاراشٹرا کی جانب سے منعقدہ بین الاقوامی سیمینار اور مضامين کے مجموعہ اور اس سیمینار میں شراکت دار مقالہ نگاروں اور ان قلمکاروں کے تحریرات کا ذکر کیا گیا ہے . ، ان کی اصناف میں حمد ، نعت ، قصیده مرثیہ ، غزل ، نظم، قطعہ ، رباعی ، مثنوی ، ماہیا ، ہائیکو ، سانیست اور گیت وغيره شامل ہیں ،
      نثری افسانوی اصناف میں افسانہ ، ڈرامہ ، ناول داستان ناولٹ ہیں 
      جبکہ غیر افسانوی نثری اصناف میں تذکره مضمون سوانح ، خطوط، سفرنامہ آپ بیتی، انشائیہ خود نوشت خاکہ ، رپور تاژ دیباچہ روز نامچہ تبصرہ و مقالہ نعت نویسی مراسلہ اور طنز و ظرافت شامل اشاعت کا ڈاکٹر صاحب نے ذکر کیا ہے ۔
      3 . جناب محمد منتظم الاسلام ندوی : ۔ حمدیہ شاعری : "تنویر حمد "
      4. ڈاکٹر آصف ملک : ۔ " اردو میں حمد یہ شاعری " 
      5. محمد قاسم : ۔ " تحقیق اور اس کے بنیادی مسائل " .
      6. شمس الدين ملک : ۔ " اردو غزل کی ہیت پر ایک نظر . "
      7. محمد وسیم بن محمد امين : ۔ " اردو میں سوانح نگار ى کا فن " .
      8. پروفیسر محمد عبدالسميع صدیقی : ۔ " سردار سلیم کی نعت گوئی " 
      9. شیخ محمد سراج الدین : ۔ " فکاہیہ کالموں کے اقسام " .
      10. ڈاکٹر اسماء رحمت الله : ۔ " فرانسیسی صنف شعری " ترائیلے " . تعارف و تجزیہ " 
      11. ڈاکٹر کے ۔ ایچ ۔ کلیم الله : ِ " خاکہ نگاری ۔ ایک جائزہ " .
      12. یاسمین : ۔ " گیت : ہندوستانی نغموں کا بہترین حوالہ " 
      13. ساجد منیر : ۔ " جدید غزل کے امتیازات " .
      14. ڈاکٹر محمد ریاض : ۔ " ترقی پسند ڈراموں میں تفسیاتی عناصر " 
      15. سید آصف علی : ـ " اردو افسانہ کا فن " .
      16. صلاح الدین شاہ : ۔ " ناول کیا ہے : ایک تحقیقی جائزہ " 
      17. ڈاکٹر نجمہ سلطانہ :۔ "دکن میں غزل کا آغاز اور ارتقاء " .
      18. ڈاکٹر شاہینہ صدیقی : ۔ " اردو کے فروغ میں جدید ادبی ڈراموں کی اہمیت " .
      19. امتیاز اقبال :۔ " شعرائے مالیگاؤں اور حمد یہ شاعری یا حمد نگاری " .
      20. فہمیدہ تبسّم :۔ " اردو تاریخ نویسی اور تراجم میں متشرقین " .
      21. ڈاکٹر سید تاج الہدی : ۔ " منشی پریم چند کی ناول گئو دان اور میدان عمل میں اصلاحی معاشرہ " .
      22. مبين نذیر : ـ " آفتاب دیار شوق : سلیم محی الدین " .
      23. محمد باقر حسین : ۔ "ارشد عبد الحميد کی تنقید نگاری " .
      24. یم۔ تزئین جمال : ۔ " اردو ادب کے طنز و مزاح میں پطرس بخاری کا مقام " .
      25. ڈاکٹر شاہ جہاں بیگم :۔ " پروفیسر ستار ساحر کی نظمیہ شاعری کا موضوعاتی تنوع " .
      26. ناز پروائی : ۔ " شعر و ادب کی نمائند آواز۔ منظر خیامی " .
      27. ڈاکٹر عبدالرحیم : ۔ " محب کوثر کی شعری ونثری تخلیقات کا تنقیدی جائزہ " .
      28. اقبال سلطانہ : ۔ " پروین شاکر خوشبو کے آئینے میں " .
      29. شبنم آپی : ۔ " غزل کی بات سب سے نرالی " .
      30. فریده بیگم : ۔ " صالحہ عابد حسين کی خاکہ نگاری " .
      31. امام الدین امام : ۔ " فکر اقبال کے چند پہلو " .
      32. پی ۔ محمد جعفر : ۔ " بمبو کی مزاحیہ شاعری " بمبو بازار " . کے حوالے سے 
      33. حارث حمزه : ۔ " نزاکت کی شاعره.. صفیہ راگ علوی " .
      34. تحسين : ۔ "رتن ناتھ سرشار : فسانہ آزاد کے حوالے سے " .
      35. شاہینہ ناز :- " اردو فکشن کی آبرو . پریم چند " .
      36. صوفیہ محمود : ۔ " علامہ اقبال کا تصور تعلیم " .
      37. ڈاکٹر مسرت حمزه : ۔ " دیپک کمار بد کی ایک حقیقت پسند قلم کار " .
      38. منظور حسین : ۔ " حامدی کشمیری کے ناولوں میں ریاست جموں کشمیر کی عکاسی " .
      39. نیر و سید :- " ناول " لندن کی ایک رات . " کا تجزیاتی مطالعہ "
      40. ڈاکٹر یوسف صابر : ۔ " حرف معطر پر ایک سرسری نظر " .
      41. ڈاکٹر شاہدہ مناف : ۔ " عصمت چغتائی کی رپوتاژ نگاری " .
      42. محمد اشرف : ۔ " کرشن چندر کے افسانوں میں حب الوطنی " .
      43. شاہ وید میر : ۔ " اقبال - شاعر و مفکر " .
      44. آصف پرویز : ۔ " رضا نقوی واہی کی مزاحیہ شاعری " .
      45. افشاں معراج ارشد : ۔ " راجندر سنگھ بیدی کے منتخب افسانوں کا تنقیدی جائزہ " .
      46. نسرین : ۔ " استاد نلگنڈوی کی قطعات نگاری " .
      47. نازیہ بیگم :۔ " عارف خورشید ایک منفرد افسانہ نگار " .
      48. عرفان امين : ۔ " عصمت چغتائی بحیثیت ناول نگار " .
      49. نسرین صدیقہ : ۔ " رپورتاژ کا مجموعہ " کوئی بات اٹھا نہ رکھنا " .. تعارف
      50. شگفتہ اختر : ۔ " رشید احمد صدیقی بحیثیت طنز و مزاح نگار " .
      51. گلنارا خاتون : ۔ " يعقوبياور کی ناول نگاری کا تنقیدی جائزہ " .
      52. ڈاکٹر عائشہ فرحین بیگم : ۔ " ڈاکٹر وہاب عندلیب کی خاکہ نگاری " .
      53. میمونہ تحسین محمد اسمعیل : ۔ " پروفیسر غیاث الدین کے ناولوں پر ایک نظر " .
      54. فرزانہ آصف : ۔ "جاوید انصاری کی نثر نگاری " .
      55. فردوس فاطمہ :۔ " نور الحسنين کی خاکہ نگاری " .
      56. ہما خان :- " الله میاں کا کارخانہ " . ہمارے سماجی نظام کی ایک خوبصورت پینٹنگ .
      57. سید اسماعيل گوہر : ِ "اصلاحی شاعر سلیم الدين عامر " .
      58. تنویر رضا برکاتی : ۔ " امين اعجاز ۔ ایک شاعر ۔ ایک نعت گو " .
      59. ساجدہ خاتون :- " غضنفر کا ایک ناول " مانجھی . " ایک جائزہ 
      60. ایس - کے بدر الدین : ۔ " آزادی سے قبل اردو افسانہ ترقی پسند تحریک کے تناظر میں . "
      61. شہباز زرین :- " حالی کی مرثیہ نگاری ، " مرثیہ غالب " کے تناظر میں " .
      62. ڈاکٹر سمیہ باغبان : ۔ " مولانا شبلی نعمانی کی سوا نح نگاری کا اجمالی جائزہ " 
      63. اُنزلہ فاروقی محمد فاروق : ۔" اردو کا انقلابی شاعری : ایک مطالعہ " .
      64. شیخ نفیسہ بیگم : ۔ " پروین شاکر کی شاعری میں تا نیثیت کا جائزہ " .
      65. آفرین ضمیر احمد:۔ " تحریک آزادی میں شاعری کا حصہ " .
      66. لطيف احمد بھٹ :۔ " ابتدائی دور کے منتخبہ اردو افسانوں میں داستانی جھلکیاں " .
      67. نسرین بیگم :۔ " مجتبی حسين کے سفر ناموں کا مختصر جائزہ " .
      68. تبسّم آراء :- " لئیق صلاح کی ادبی خدمات اور انشائیہ نگاری " .
      69. محبوب عالم : ۔ " اردو غزل کی تعریف و تفہیم " .
      70. صدیقی عرفان سعد الله : ۔ " حضرت خواجہ حسن نظامی کے سفر نامے " .
           ان مقالوں کو یکجا کرنا اور اسکی تصیح کرنا پھر کتابت کے پورے اصول و ضوابط کا خاص خیال کو ملحوظ رکھتے ہوئے اسکی کتابت کروانا کوئی معمولی یا آسان و سہل کا م نہیں ہے . موجوده دور میں یہ کار خیر کرنا بڑا صبر آزما کام ہے ، كتاب کا سرورق بہت ہی خوبصورت اور دلکش ہے کتاب طبعی لحاظ سے بہترین ہے اور اندرونی صفحات نہایت دبیز ہیں مجموعی طور پر میری نظر میں " اردو ہے جس کا نام " ایک معلوماتی مضامین کا ذخیرہ ہے 
             ڈاکٹر خلیل صدیقی صاحب نے اپنی ذمہ داری پر اس کام کو بخوبی انجام تک پہچا کر اس کتاب کی اشاعت کی ہے . جو قابل تحسین و آفرین ہے .
           میں ڈاکٹر محمد خلیل الدين صدیقی صاحب کو اس مبارک کام کے لۓ اور اس کتاب کی اشاعت پر دل کی عميق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہوں اور ساتھ میں پُر امید ہوں کہ وہ آگے بھی اسی طرح سے اپنی قیمتی خدمات کا سرمایہ ہمارے اور اردو کے حق میں پیش کرتے رہیں گے ، ساتھ ہی ساتھ اس کتاب کی مکمل اور جامع طریقہ کار سے قارئین تک رسائی حاصل کر انے والے تمام ٹیم ممبرز کو بھی مبارک باد پیش کرتی ہوں. دعا گو ہوں کہ اللہ پاک آپ پر اپنا خصوصی فضل و کرم فرمائے .. آمين . ..... آخر میں علامہ اقبال کے اس شعر سے اپنی بات اختتام کو پہنچاتی ہوں .
             دل سے جو بات نکلتی اثر رکھتی ہے
            پر نہیں طاقت پرواز مگر رکھتی ہے .. شکریہ ...
            فہمیدہ تبسّم ریسرچ اسکالر جامعہ عثمانیہ 
      

Popular Posts

نساء

‎ ‎غزل ‏ ‏١٠

رباعیات ‏ ‏[امجد حیدر آبادی]