پھلوں کے اجزاء اور فوائد

  ہماری روز مرہ زندگی میں سبزیاں اور پھل بہت اہمیت کے حامل ہوتےہیں ان کے استعمالات ہماری بہتر صحت اور آئے دن لاحق ہونے والی بے شمار بیماریوں سے بچنے کا بہتر اور موثر ذریعہ ہیں ۔ پھل ہمیں قدرتی طاقت اور قوت مدافعت فراہم کرتے ہیں اور دوائیوں سے دور رہنے میں ممد و معاون ثابت ہوتے ہیں. جہاں تک ہو سکے ہم پھلوں کو صبح نہار منہ یعنی نہار پیٹ استعمال کریں تاکہ ان کی قدرتی صلاحیت کو بہتر طورپر استعمال میں لانے والے بن سکیں ۔
    ہر پھل میں کچھ نہ کچھ خصوصیت پائی جاتی ہے ۔ جو ہماری صحت پر زیادہ اثرانداز ہوتی ہے ـ بشرطیکہ اس کا صحیح اور بہتر طریقہ استعمال عمل میں لایا جائے۔
   
⬅️ شیریں پھل: جو کہ قدرتی طورپر سورج کی حرارت کے ذریعہ پکتے ہیں ، ان میں شکر اور دوسرے طاقتور اجزاء زیادہ مقدار میں پائے جاتے ہیں ۔
      ایسے پھلوں میں دوسرے پھلوں کی بنسبت نشائستہ اور شکر زیادہ پائی جاتی ہیں اور یہ دوسری قسم کی شکر کے مقابلہ میں زیادہ لذیذ اور زود ہضم ہوتی ہے ۔ اور یہ انسانی جسم کی نشوونما اور طاقت میں اضافہ کرنے میں بہت مفید ہوتی ہے . یہی نہیں جسم کو خاص طور پر حرارت بھی بخشتی ہے جبکہ مصنوعی شکر کے بکثرت استعمال سے بدن میں جوش اور تحریک تو پیدا کی جاسکتی ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ ان سے ہمیشہ سے مہلک اثرات مرتب ہونے کا خدشہ لگا رہتا ہے۔ اس کے برعکس ہمیں پھلوں میں موجود قدرتی شکر سے انسانی جسم کی اصلی طاقت اور قوت فراہم ہونے میں مدد ملتی ہے ۔ آم ، کیلا، سیب وغیره نشائستہ والے پھل ہیں۔
     
⬅️ پھلوں میں نمک اور ترشی :۔ زیادہ تر پھل شیرینی ذائقہ سے ہی جانے جاتے ہیں ، بعض پھل میں نمک اور ترشی کا مادہ بھی پایا جاتا ہے ۔ ایسے پھلوں میں فاسفورس کی وافر مقدار پائی جاتی ہے یہ انسانی جسم کے لۓ ایک زبردست طاقتور شئے ہے جن لوگوں میں خون کی خرابی کی وجہ سے کمزوری اور جلدی امراض جیسے چہرے پر داغ دھبوں کا پایا جانا اور کیل مہاسے زیادہ نکل آنا ، خراش ، سستی . ، اختلاج جیسے سمٹمس پائے جاتے ہیں ان پھلوں کے استعمال سے دور کئے جاسکتے ہیں ـ جسم میں فاسفورس کی کمی سے Anxiety ، Bone pain, Fatigue Weight change, Irregular breathing , Irritability, Numbness, جیسی بیماریاں لاحق ہونے کا اند شہ زیاده رہتا ہے ۔ ترش اور نمک کی خاصیت رکھنے والے پھل میں لیمبو، موسمبی ، کیلا اس کے علاوہ خشک میوے اور تقریباً تمام قسم کے میوے شامل ہیں ۔

⬅️ آئیے اب سرخ رنگ کے پھلوں کے بارے میں جانتے ہیں . ان پھلوں میں فولاد کی کافی مقدار پائی جاتی ہے ان کے مسلسل استعمال سے خون کی کمی دور کی جاسکتی ہے جسم میں فولاد کی کمی سےAnemia اورshortness of breath,pale skin,Heart palpitations Lack of energy and tiredness جیسی بیماریاں لاحق ہو سکتی ہیں . اور خواتین میں فولاد کی کمی سے سر چکرانا ، سر درد ، سانس لینے میں تکلیف محسوس کرنا ، سینے میں درد ماہواری میں پیچیدگیاں پیدا ہوتی ہیںcomplication in menstrual cycle اس کے علاوه خواتین میں فولاد کی کمی ماہواری میں زیاده خون کے اخراج کی وجہ سے بھی پائی جاتی ہے ـ
 
  اگر ہم روز مرہ زندگی میں ان پھلوں کا استعمال سوچ سا چ کر اور اپنی صحت و عمر کے حساب سے انتخاب کر کےکرلیں گے تو ہماری تندرستی قائم رہے گی اور ہمارے جسم میں موجود اکثر امراض کا ازالہ بھی ممکن ہو جائے گا
       یاد رکھیں " تندرستی ہزار نعمت ہے 💯. "

  فہمیدہ تبسّم ریسرچ اسکالر جامعہ عثمانیہ

Popular Posts

نساء

‎ ‎غزل ‏ ‏١٠

رباعیات ‏ ‏[امجد حیدر آبادی]