زندگی کے رنگ قسط ٣٩
اشہر زارا نے اس رشتے کے لئے حامی بھر لی . آسیہ نے خوشی سے آکر اطلاع دی ۔
یہ تو بہت اچھی خبر ہے آنٹی اشہر نے بھی خوشی کا اظہار کیا ۔
مگر اب ان لوگوں کی طرف سے ابھی ہاں میں جواب آنا باقی ہے . آسیہ نے تشویش سے کہا ،
اگر ایسا جواب آئے تو پھر چٹ منگنی پٹ بیاه کردونگی. آسیہ نے بھانجے سے کہا
انشاء الله " ہاں " میں ہی جواب آئیگا آنٹی اشہر نے خالہ کو تیقن دیا ،
بس بیٹا ایک کی ذمہ داری تو ہو جائے گی ، اب اس سارہ کی مرضی جب جی چاہے کرلے میں اس کے معاملہ میں نہیں جانے والی آسیہ نے فکرمند انداز سے کہا ۰
آپ کیوں اتنا پریشان ہورہی ہیں ، وہ مسلہ بھی انشاء اللہ تعالٰی حل ہو جائے گا۔
انشاء اللہ بیٹے آسیہ نے بھی دہرایا ،
**********************
چلئے رانی صاحبہ چیک اپ کو چلنا ہے ریڈی ہو جائیے ، اشہر نے محبت سے ہما کو کہتے ہوئے گھر میں داخل ہوگئے
ہاں ! مجھے یاد ہے آپ چلئے میں آتی ہوں ذرا اثیر کو ساره کے حوالے کردوں ، ہما نے تیار ہوتے ہوئے کہا .
کیوں اثیر کو ساتھ لے چلتے ہیں میں ہوں نا سنبھال لوں نگا ، اشہر نے مشورہ دیا ۔
ارے وہاں ہاسپٹل میں ہر طرف مریض رہتے کیوں غیر ضروری انہیں وہاں لے جانا؛ ہما نے صفائی بيان کی ،
اچھا اچھا ٹھیک ہے ٹھیک ہے ، لے جاؤ اور دے کر آؤ اشہر نے بات مان لی .
آپ خود دے آئیے یا ساره کو آواز دیں وہ آ کر اثیر کو لے جائیں گئیں . ہما نے شوہر کو حکم دیا ۔
لاؤ میرا بچہ وہ اثیر کو گود میں لے کر سیڑھیاں چڑھنے لگے .
ساره !ایک مرتبہ حسب دستور آواز لگائی اشہر کی آواز پر وہ لپک کر باہر آگئی ،
جی ! جی ، ہم ہاسپٹل جارہے ہیں انھیں لے لو اشہر اثیر کو ساره کی طرف بڑھاتے ہوئے کہنے لگے۔
جی ، وہ اثیر کو اپنے ساتھ میں لے کر اندر چلی گئی
نہ بات نہ کوئی ادا سادگی سے اس نے اثیر کو اپنے طرف لے لیا
شکر ہے خدا کا ورنہ آج کا سارا دن میرا اس پاگل لڑکی کی طرف سے بیکار جاتا وہ من میں کہتے ہوئے ہما کے پاس آگئے
********************
دیکھئے ہما آپ کو زیاده کیر لینا پڑے گا چونکہ آپ کے پاس خون کی کمی ہے اور ہائی بلڈ پریشر بھی ہے ، ڈاکٹر رضوانہ نے ہما کا منتلی چیک اپ کرکے بتایا ،
ایک بار پھر سے اسکینگ کرواتے ہیں مجھے تھوڑا ڈاوٹ آرہا ہے ، ڈاکٹر صاحبہ نے مشوره دیا ،
کس بات کا ڈاوٹ ہے میڈیم ا شہر نے پوچھا ، بتاتی ہوں پہلےاسکینگ تو نکالوں ، رضوانہ میڈیم نے مسکراتے ہوئے جواب دیا .
جی بہت بہتر ، ا شہر نے بھی حامی بھر لی .
آئیے بیٹھ جائیے ؛ ڈاکٹر صاحبہ نے ہما کو چیر کی طرف اشاره کرتے ہوئے کہا اور اپنے ہسبنڈ کو بھی بلوا لیں ، وہ ہما کو کہنے لگیں ،
جی بہتر ! وہ ا شہر کو کال کرکے اندر آنے کے لئے کہا ،
آپ دونوں کو میں یہ بتانا چاہ رہی تھی کہ ہما ایک نہیں بلکہ دو بچوں کو جنم دینے والی ہیں ،
کیا؟ .. اشہر کو حیرت ہوئی
ہاں ٹوینس ہیں۔ رضوانہ میڈیم مسکراتی ہوئی کہنے لگیں ۔
اسی شک کے تحت میں نے دوبارہ اسکینگ نکالی ہے .
اچھا : اشہر نے جواب دیا .
اور ہما آپ کو بے انتہا کیر لینے کی ضرورت ہے ورنہ مشکل ہو جائے گی . پہلے تو آپ کمزور ہیں ، سب کو لو بی پی رہتا ، خون کی کمی کے ساتھ مگر آپ کو ہائی بی پی ہے ، اس لئے آپ زیادہ سے زیادہ ٹینشن فری رہیں اور زیادہ ورک سے اجتناب کریں آرام کی سخت ضرورت ہے ، اور ہر دو گھنٹے کے وقفہ سے کچھ نہ کچھ فروٹ وغیره لیتے رہیں ،
مہینے بڑھتے جائیں گے تو کمزوری میں اضافہ ہوگا ، آپ سمجھ رہی ہیں نہ ۔
جی جی میڈیم ہما نے ہاں میں گردن ہلا دی .
*******************
افف فو اور کیا تین بچوں کا باپ بننے والا ہوں ، ا شہر کار میں بیٹھتے ہوئے ہما کو چھیڑنے لگے ۔ جو شرماتی ہوئی کار کا ڈور لگارہی تھی .
اب تو مجھے اور زیاده کمائی کرنی پڑے گی ، وہ اسے اپنی باہوں میں لیتا ہوا مسکرا رہا تھا اور وہ آہستہ آہستہ کرتے ره گئی ۔
ہما ! جی یار تم نے بتایا نہیں دو ہیں ،
مجھے کس طرح پتہ ہوگا ، پاگل ہیں آپ بھی
دیوانہ دیوانہ کہو تیرے پیار میں دیوانہ ہوگا .
جھوٹ ! ہما نے ہاتھ کے اشارے سے اسے روک دیا .
کیا ؟ کیا مطلب ہے ہما اس میں جھوٹ کہاں سے آگیا۔ اشہر نے زور سے دھڑکتے دل کو قابو میں کرتا ہوا پوچھا ۔
ہما زور زور سے قہقہہ لگاتے ہوئے اشہر کو دیکھنے لگی ۔
بتاؤ جان تم کیوں ہنس رہی ہو؟ ا شہر کو خدشہ تھا کہ کہیں ہما نے میرے دل کے سارے راز تو نہیں پڑھ لیئے
یہ ساره نے مجھے کہیں کا نہ چھوڑا شٹ وہ ہاتھوں کی مٹھیوں کو بند کرتا ہوا سونچنے لگا ،
اف فو آپ بھی نا ، ہر چھوٹی سی بات پر پریشان ہو جاتے ہو ،
دیوانہ نہیں مجنوں کہو وہ پھر سے مسکرادی ۔
آپ بھی نا ہما ؛ وه اس کی پیشانی پر بوسہ دیتے ہوئے مسکرادیا
فریب کی زندگی ہے فریبی محبت
فریبی دنیا میں بن کر فریبی رہنا ہے
*****************
کیے امی کے ہاں چھوڑدوں یا پھر گھر ، آپ کی مرضی ہما نے جواب دیا۔
ٹھیک ہے امی کے ہاں چلتے ہیں پھر وقت رہا تو انشاء الله ہمارے امی کے ہاں بھی ہوآتے ہیں ، ا شہر نے پلان بتایا
اور اثیر ؟ ہما نے یاد دلوایا
میں لے کر آجاؤں گا ۔ آپ چلئے
کہ تیرے سنگ پانیوں سا بہتا رہوں
اور بادلوں سا اڑتا پھرؤں میں
آپ جلدی آجائیے گا لنچ امی کے ہاں کر لیں گے ،
ٹھیک ہے وہ ہما کو ڈراپ کرتا ہوا کہنے لگا .
اسلام عليكم امی : ہما نے ماں کو سلام کرتے ہوئے داخلہ لیا۔
وعليكم السلام بیٹی ؛ روبینہ نے ہما کے سلام کا جواب خوش دلی سے دیتے ہوئے کہا ،
اس طرح اچانک اطلاع بھی نہیں دی آنے کی ؟
وہ ڈاکٹر کے ہاں چلی گئی تھی اور آپ کے داماد نے یہاں جانے کا آفر دیا اور میں راضی ہوگئی ہما نے تفصیل بتائی ۔
اچھا بچہ اور ہمارے داماد صاحب کہاں ہیں ؟
بچے کو لانے گے یہ .. ہما نے جواب دیا
آپ سے ایک بات کرنی ہے مجھے ،
ہاں ہاں کہو کیا بات ہے .
وه ڈاکٹر رضوانہ نے ٹوینس کی اطلاع دی ہے .
کیا ؟ روبینہ نے خوشی اور حیرت کے ملے جلے تاثرات سے بیٹی کو دیکھا ،
ہاں امی آج ہی اس بات کا انکشاف ہوا ہے .
اچھا یہ تو خوشی کی بات ہے پر زیادہ توجہ لینے کی ضرورت ہے صحت کے بارے میں ، روبینہ نے بیٹی کو آگاه کیا ،
جی امی میں سمجھ گئی ، ہما نے ماں کو تشفی بخش جواب دیا
**********************-
(جاری ہے.....) ( باقی آئندہ) ( فہمیدہ تبسّم ریسرچ اسکالر جامعہ عثمانیہ)