زندگی ‏کے رنگ ‏ ‏ ‏قسط ‏ ‏٣

ہر طرف افراتفری مچی ہوئی تھی . آخر کو محمود منزل میں آخری شادی خانہ آبادی جو ہونے کو جارہی تھی ، مہمانان کی خاطر تواضع میں کسی قسم کی کوئی کسر باقی نہ رہے اس بات کی تلقين باربار دی جارہی تھی ، شہر کی شاندار اور لاجواب دعوت میں شمار کی جانے والی ضیافت ہونے کو جارہی تھی ، دونوں طرف کا آخری کاج تھا اس لئے مہاکاج ہونا چاہئیے تھا ، 

  ہے دونوں طرف شادمانی اور نوبت نقارے
کس پری کی آمد ہونے کو ہے محمود منزل میں

   ماما ایک بات کہوں؟ ہاں بول اشہر کے ساتھ بیٹھا احمر بھانجے کی باتوں کو غور سے سن رہا تھا ، آپ بہت لکی ہیں ، اچھا ! وہ کیسے ؟ مامی جو بہت خوب صورت مل گئی ہیں ، ہاں یہ بات تو سچ ہے ، تجھے بھی مامی جیسی ہی لڑکی تلاش کر لاوں گا اوکے ، اچھا سچی بھی ہاں تو یہ معاملہ مجھ پر چھوڑ دے ، جی مگر قسمت بھی تو ساتھ دینا ضروری ہے ناں ارے تجھ میں کس چیز کی کمی ہے تو بھی تو اکلوتا ، اسمارٹ اور انجینئرنگ کررہا ہے ، اور ماشاء الله دولتمند بھی ہے پھر کیوں قسمت کے بارے میں پریشان ہورہا ہے ، پتہ نہیں مجھے اس معاملہ میں آپ سے کم ہی ملے گا ایسا کچھ دماغ میں کلک ہو رہا ہے ، خیر چھوڑ ان سب باتوں کو اپنے سارے دوست احباب کو کارڈز پہنچ گئے یا ابھی کچھ باقی ہیں ، سب مکمل بس نکاح کی دیر ہے ، وه مسکرا کر اشہر کو دیکھتا ہوا ، اٹھ کھڑا ہوگیا ، ا شہر مامو کو حسرت کی نگاہ سے دیکھتا رہ گیا ،
  ارے اشہر وہ ڈیکوریشن کی ذمہ داری کس نے لی وہ میرے فرینڈز نے اچھا تو پھر ہو گئی ساری تیاری جی وہ روم کی سجاوٹ آج باقی ہے ماما وه مامو کے ساتھ ساتھ چلتا ہوا روم میں داخل ہوگیا ، ٹھیک ہے اچھا سا کرنا سمجھے نا جی ! اب مامی کے حسن کے آگے کسی قسم کے پھول اور آرائش سب بیکار ہے کیوں وہ مامو کو آنکھ مارتا ہوا شرارت سے کہنے لگا ، ارے چھوڑ یہ سب آخر کو میں بھی تو اس کے برابری میں اترا ہوں ، ہاں پر ان کے بعد ہی ، اچھا تو ایک کام کر جی ! بولیے ، روم میں تو پہلے چلا جا ، کیا؟ ہاں دیکھتے ہیں کہ تیری مامی پہچان پائے گی بھی یا نہیں ، تو بہ استغفراللہ یہ آپ کیسی باتیں کررہے ہیں ، ہاں تو اس دن میرے خاطر یہ کام کرے گا میرا سچا دوست ہے یا نہیں بول ، ارے الو صرف چند منٹ کے لئے میں فوراً پیچھے سے آجاؤں گا کیوں ؟ کیسا رہے گا اپنا پلان ؟ یک دم بیکار آپ ان باتوں کو ننا کے یا کسی اور کے سامنے مت کہیے ورنہ دونوں کی خوب خاطر مدارت ہوگی     ... (جاری ہے)( باقی آئندہ)
 ( فہمیدہ تبسّم ریسرچ اسکالر جامعہ عثمانیہ)

Popular Posts

نساء

‎ ‎غزل ‏ ‏١٠

رباعیات ‏ ‏[امجد حیدر آبادی]