اک تیری رفاقت (قسط١١)

وه ناشتہ کرکے تیار ہوگئی تھی . رئیسہ بیگم نے چاروں لڑکیوں کو اطلاع بہم پہنچا دی تھی . اب انتظار میں تھیں کہ کون آئے گی . تھوڑی دیر گزری تھی کہ نرجس آگئ . ارے کیا ہوا بھا بھی ؟ کل تک تو اچھی بھلی تھی آپ ! وہ الٹا سوال کر بیٹھی. ماں کے کڑوے جملے بیٹوں نے نہیں سنے تھے . اور وہ سب جلد ہی اپنے اپنے گھروں کوچلی گئیں تھیں . اسے تو کچھ ہوش ہی نہیں تھا . کون کب گیا اور ویسے بھی سب اپنے اپنے تحائف دیکھنے میں بزی تھے کسی کو اتنی فرصت کہاں جو اسکا حال احوال پوچھتے .
خیر وہ اور نرجس ملکر ڈاکٹر رضیہ کے ہاں گئے وه فیملی ڈاکٹر تھیں . عائشہ کا اچھی طرح سے چیک اپ کرنے کے بعد وہ مسکراتی ہوئی باہر آگئی . اور نرجس کو خوش خبری دی کہ عائشہ ماں بننے والی ہے . عا ئشہ کے کانوں کو تو یقین ہی نہیں آرہا تھا . اس کی تو عجیب کیفیت ہوگئی تھی وہ کیا کرے کیا نہ کرے خوشی کے ملے جلے تاثرات لئیے وہ باہر آئی او بھابھی بہت بہت مبارک نرجس اس سے لپٹ گئی وہ نرجس سے لپٹ کر رونے لگی . ارے اتنی بڑی خوشی کی بات ہے اور آپ رو رہی ہیں . یہ خوشی ہے نرجس
تیری رحمت سے میں کبھی مایوس کہاں تھی
مجھے یقین ہے تو میری دعا سن رہا ہے
دنیا کی پرواہ اب مجھے نہیں خدایا
ہر قدم پر تو جو مجھے تمام لے گا
،. ڈاکٹر رضیہ دونوں کو دیکھکر مسکراتی ہوئی بیٹھنے کا اشاره کرنے لگیں .
اب دیکھئے بہت زیاده احیتاط کی ضرورت ہے اور حد سے زیادہ کیر لینا لازمی اور ضروری ہے . لاپرواہی سے بہت کچھ ہوسکتا آپ سمجھ رہی ہیں نا میری باتوں کو ؟ جی آپ بتائیے انشاالله آپ جیسا اڈویز دیں گے اسی پر پا ہندی سے عمل کرونگی عائشہ نے مثبت میں سر کو حرکت دی
ديكھو عائشہ گرم مزاج رکھنے والی تمام چیزیں رد کردیں، جی ، وزن بالکل بھی نہ اٹھائیں ، جی اور اچھی غذا میرا مطلب متوازن غذا لیں، جی ، ٹنشن یا تنا ؤ بالکل بھی نہ لیں فروٹس زیاده استعمال کریں جی پانی زیاده سے زیاده پییں، جی اور ریگولر چیک اپ کو آتے رہیں ، جی ۔ ہاں کبھی ضرورت پڑ جائے تو کال کرلیں جی ، وہ تو سنتی رہی اسکا دل دماغ سب منصور کی طرف سونچ رہا تھا کہ گھر جلد جاکر کال جو کرنا ہے
اچھا رضیہ آنٹی اب ہم چلتے ہیں . جی ، امی کو میرا سلام کہنا اور مبارک باد بھی میری طرف سے دینا اور ہاں مجھے کال کر نے کو کہنا ضرور ،بات کرنی ہے .
عائشہ ٹیک کیر جی اب جاؤ منصور کا فون آیا تو میری طرف سے مبارک کہنا اوکے وه شرماتی ہوئی سر جھکا کر جی کہہ کر آگے بڑھ گئی .
چلئے بھا بھی جی دونوں گھر کو آگئیں ، کیا ہوا؟ رئیسہ بیگم ہال میں ہی بیھٹی تھیں ، ارے امی آپ ناں مٹھائی منگواؤ جلدی سے کیوں ؟ وہ حیرت سے بیٹی کو دیکھنے لگی . ارے آپ دادی جان جو بننے والی ہیں . کیا ....؟ وہ منہ کھلا ہی رکھ دی ہاں امی وه خوشی میں نہ جانے کیا کیا کہہ رہی تھی وہ تو بہری ہوگئی تھی . عائشہ انہیں ہی دیکھے جارہی تھی . ارے بھا بھی آپ وہاں کھڑی کیا کررہی ہیں جائیے بھیا کو خوش خبری سنائیے جائیے جائیے . وہ کمرے میں آگئی اور منصور کو کال ملانے لگی .
يارب تیری باریابی اتنی سہل بھی نہیں
صدیاں بھی لگ گئیں عبادت گزاروں کی
میری دعا نے رسائی تجھ تک حاصل کرلی
شکر ہے خدا تیری نظر کرمی حاصل کرلی
اسلام علیکم ! وعليكم السلام سب خیریت ہے ناں اس وقت جان سب ٹھیک ٹھاک تو ہے ، اففو آپ بھی نا ایک ساتھ کئی سوال کرڈالتے ہیں . اچھا اب بتادو کے بات کیا ہے . بات بہت بڑی ہے ، کیا؟ وہ ذرا متعجب ہوا . اور خوشی کی ، خوشی کی اب یہ پہیلیاں مت بجھاؤ اور جلدی سے کہو . مجھے شرم سی آتی ہے کیسے کہوں ، تو میسج کردو میں دیکھ لونگا ہاں یہ ٹھیک ہے . ابھی میسج کرتی ہوں اوکے الله حافظ
رنگ ہورہی اور عائشہ فون لفٹ نہیں کررہی ہے ارے اسے کیا ہوگیا کئی بارٹری کرتے کرتے آخرکار میڈم اٹھائی يا الله تیرا شکر ہیلو بہت بہت مبارک عشو ! آپ کو بھی ! آج آپ نے اتنی بڑی خوش خبری سنائی کہ کیا کہوں میرے دل کا حال تم نہیں جان سکتی میں آج جتنا خوش ہوا ہوں نازندگی میں میری شادی کے وقت اور آج دونوں خوشیاں بھی تمھاری تو سط سے ملی ہیں . وہ بے حد خوش تھا کاش عشو میں وہاں رہتا تھارے قریب کتنا مزه آتا نا جی وہ ایسے گفتگو کررہی تھی جیسے کہ وہ روبرو ہو میں تمھیں باہوں میں بھرلیتا اور اور نہ جانے پتہ نہیں مجھے تو کچھ سجھائی نہیں دے رہا ہے اب تم بتاؤ تمھارے کیا فیلنگس ہے . بہت خوش ہوں آخر کو ہم بھی ماں باپ بننے والے ہیں ! ہماری بھی اولاد ہوگی اب ، ہاں اچھا تمھیں کیسے پتہ چلا کچھ نہیں بس ذرا طبیعت ناساز تھی . نرجس کے ہمراہ رضیہ آنٹی کے ہاں چیک اپ کروانے گئی اور انھوں نے یہ خوش خبری سنائی اور آپ کو مبارک باد بھی دی ہے. سچ " الله کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں " جی ؛ اچھا دیکھو اب آپ کو بہت احتیاط برتنی ہوگی. امی کا کیا ردعمل ہے وہ بھی خوشی سے نہال ہوگئی. اچھا ہاں آپ کو کال کرنے والی ہیں ، اچھا اور اور بولو عشو اور کیا سب ٹھیک میں ہر روز تین یا چار دفعہ کال کرونگا بات کرونگا آپ پریشان مت ہونا وه دلاسہ دیتا رہا ، جی . سچ عشو میری خوشی کو کاش تم دیکھ پاتی رکو ابھی ویڈیو کال کرتا ہوں آفس میں ہوں لیکن ارے آپ گھر جاکر کریئے ناں سکون سے بات ہوگی اوکے مم صاحب اب رکھتی ہوں الله حافظ بہتر اپنا خیال رکھنا میں جلد ہی گھر جاکر ویڈیو کال کر تا ہوں .
وہ جلدی سے ویڈیو کالنگ کو لفٹ کر لی . وہ مسکراتا ہوا اس کے قریب ہو ایسا معلوم ہورہا تھا . اب کہو کیا کہوں وہ شرماتی ہوئی مسکرانے لگی . ہاے کتنی پیاری اور خوب صورت لگ رہی ہو شرماتی ہوئی . اب بس کر یہے !
میں امی سے بات کرتا ہوں اور ہمیشہ کے لئے آجاؤں گا . نہیں وہ فورا ہاتھ کے اشارے سے اسے روکتی ہوئی کہنے لگی آپ امی سے اس تعلق سے ایسی کونسی بھی بات نہ کیجیے ، کیوں ؟ بس ، ابھی نہیں پھر کبھی ،وہ تیقن دینے لگی، کوئی پرابلم جی نہیں بس ، ابھی نہیں اب آپ بھی نا ہر بات کو کرنے کا موقعہ محل ہوتا ہے . اچھا رانی. ٹھیک ہے کافی دیر ہوگئی اب رکھتی ہوں الله حافظ ، الله حافظ
وہ وہیں لیٹ گئی اور تصورات میں گھوسی گئی . نہ جانے کب آنکھ لگی اسے خبر ہی نہیں ہوئی نر جس آکر آواز دینے لگی ، بھا بھی او بھا بھی کیا ہوا سو گئی تھی کیا ، ہاں شائد وہ جلدی سے اٹھ بیٹھی . اور فرش ہونے کے لئے واش روم کا رخ کرنے لگی . آپ فرش اپ ہو کر باہر آجائیے بھا بھی ، جی ابھی آئی ..( جاری ہے)
(باقی آئندہ)
(فہمیدہ تبسّم ریسرچ اسکالر جامعہ عثمانیہ)