پھول





 محبت کے رنگ برساتے  پھول

ہر طرف خوبشو بکھرتے پھول

نہرو جی کا پیارا پھول

پھولوں کا وہ راجہ پھول

دیکر کانٹوں کو بسیرا 

اپنا پن دکھلاتے  پھول

خوشی ہو یا غم ہو کبھی

ہر دو میں ساتھ نبھاتے پھول


نا زک نازک سبک سبک 

سب کے من کو بھاتے پھول

پھول محبت پھول ہے چاہت

یہی بات سکھلاتے پھول 

باغوں میں ہوتے پھول

پھولوں کے گلشن میں پھول 

مہمان کا استقبال ہے پھول

بالوں کی زینت ہے پھول

آپ نے کہا بچے باغ کے  پھول

ان سے ہے رونق ساری

دیتے ہیں پیغام یہ پھول

بچوں کو جو دیکھو تم

جانو ان کو جیسا پھول

یہاں وہاں ہر طرف ہے پھول


سنسار کے ہر بچہ میں پھول 

مذہب ملت چھوڑ کر آؤ

دیش کے بن جاؤ پھول


فہمیدہ تبسّم (ریسرچ اسکالر جامعہ عثمانیہ) 

Popular Posts

نساء

‎ ‎غزل ‏ ‏١٠

رباعیات ‏ ‏[امجد حیدر آبادی]