کدو عقل کو بڑھاتا ہے
کدو
کدو کو قرآن کریم میں یقطین کہتے ہیں . اس کو لوكی بھی کہا جانا ہے .انگریزی میں Bottle guard یا squash کہتے ہیں ۔ حدیث شریف میں ہے کہ کدو عقل کو بڑھاتا ہے
کدو دو قسم کے ہوتے ہیں ا ٠زرد کدو 2 . سبز کدو
اس سبزی کا شمار موسم گرما کی سبزیوں میں کیا جاتا ہے لیکن اب یہ تقریباً ہر موسم میں دستیاب ہے یہ سبزی بچوں کو بے حد پسند ہے
اجزاء کیلوریز 28 پروٹین 1.4 گرام چکنائی ٥٠١ گرام ، معدنی نمکیات 0.6 گرام ، کاربوہائیڈریٹ 5.3 گرام . کیلشیم 0.01 گرام فاسفورس 0.03 گرام فولاد 0.7 ، وٹامن اے ، بی، سی پائے جاتے ہیں
احتیاط چونکہ یہ ایک سرد سبزی مانی جاتی ہے اس لئے سرد مزاج رکھنے والے افراد تھوڑا احتیاط برتیں .
استعمالات کدو گوشت . کدو کا دلچہ کدو کا مربہ ، کدو کا حلوه اور کدو کا سالن کدو کی کھیر بنائی جاتی ہے
خواص کدو پیاس کو تسکین بخشتا ہے
** کدو سے پیشاب صاف ہوکر قبض دور ہو جاتی ہے
** کدوکا استعمال قوت باہ کو بڑھاتا ہے جسم کو موٹا کرتا ہے
** کدو کا مربہ جسم اور دماغ کو قوت اور تازگی دتیا ہے
** بلڈ پریشر اور خون میں پائی جانے والی گرمی کے لئے کدو مفید ہے
** پرانی بلغمی کھانسی اور دمہ کا علاج کدو کے پانیمیں موجود ہے اس کے علاوہ یہ یرقان میں بھی انتہائی مفید پایا گیا ہے .
** کدو بھوک اور وزن کو بڑھاتا ہے
کدو کے بیج کے فوائد
** کدو کے بیج میں ایمینو ا سیڈ ہوتا ہے جو رات کو پُر سکون نیند میں مدد دیتا ہے
** دل کو سکون دینے والا میگنیشیم جوکہ قدرتی طور پر جسم کو سکون دیتا ہے
** اس کے پروٹینز سے جسم کے شوگر لیول کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے
** وزن میں کمی ہوتی ہے
** اومیگھا تهری اسمیں پایا جاتا ہے جو مثانے کے جملہ امراض سے محفوظ رکھتا ہے۔
** اس کے استعمال سے جسم میں خون پیدا ہوتا ہے
** جسم میں بُرے کولیسٹرول کی مقدار کم ہوتی ہے
* * کدو کے بیج فائبر کا منبع ہیں معدے کو بہت قوت پہنچاتے ہیں
** ہمارے جسم میں داخل ہونے والی تیزابیت کی مقدار کو کدو کے بیج کم کرتے ہیں ہمارے نظام انہضام درست کام کرتا ہے .
شکریہ
فہمیدہ تبسّم( ریسرچ اسکالر جامعہ عثمانیہ)
