گنتی




 ایک دو کی گنتی سیکھو 

ایک سے الله سب سے پیارے

دو سے فرشتے دو کاندھوں والے

رکھتے حساب ساری باتوں والے

تین سے ہوگا وضو مکل

اعضاء ہونگے ستھرائی والے

چار کونے بیت الله کے

الگ جن کے نام ہے پیارے

پانچ نمازیں فرضوں والی

ادا کرتے ایمان والے

آگے ہوگی چھ کی باری

سنت چھ عشاء والے 

سات کو دیکھو کیسے اچھے

چکر سات طواف ، صفا ومروہ والے

آٹھ پر تم جب جاؤ گے

پڑھو عصر کی آٹھ رکعتیں . 

بن جاؤگے پوری ادا کرنے والے

نو کی تو بات الگ ہے

ذي الحج کی نو کو عرفہ

حاجی بنتے سعادت حج والے

دس پر ہوگی شروع دہائی

آدم ذات ہے دس انگلیوں والے

دس تک گنتی سیکھو بچو

بن جاؤ  گنتی آنے والے

فہمیدہ تبسّم۔ (ریسرچ اسکالر جامعہ عثمانیہ)

Popular Posts

نساء

‎ ‎غزل ‏ ‏١٠

رباعیات ‏ ‏[امجد حیدر آبادی]