کریلا سبزی ہی نہیں دوا بھی
قدرت نے بنی نوع انسان کو ہر وہ آرامی و آسائش عطا کی ہے جو کہ اپنے خزانے قدرت میں موجود ہے مگر شرط یہ ہے کہ انسان اپنی دور اندیشی اور عقل سلیم کے ذریعہ ا س سے فیض یاب ہو
ہوا ، پانی اور دیگربے حساب خزانے قدرت کا ہم روز مرہ زندگی میں استعمال کرتے ہیں لیکن ان میں بعض ایسی انمول اور بیش بہا نعمتوں کو ہم نظر انداز کردیتے ہیں کہ جس کے تیجےمیں لا محدود فوائد سے ہمیں محرومی حاصل ہوتی ہے . اور نتیجہ خود ہمارے سامنے ہے کہ ڈھیر ساری مصنوعی چیزوں کو جسمانی کمزوری لانے کے لئے جسم میں دوائیوں کی شکل میں داخلہ دیتے ہیں جس سے نہ صرف پیسوں کی بر بادی ہوتی ہے بلکہ ہمارا جسم بھی بُری طرح کمزور اور لاغر ہوکر اعصابی کمزوری کی بدولت عمر سے پہلے پہل بڑھاپے کی چوکھٹ پر کھڑا ہو جاتا ہے
اگر ہم الله تعالی کی چند نعمتوں کا بھی استعمال ہماری زندگیوں میں شامل کرلیںگے تو بے حساب فوائد سے فیض یاب ہو جائیں گے
آئیے چند نعمتوں کے بارے میں دیکھتے ہیں
ترکاریاں :۔
ترکاریوں میں چھپے خزانے قدرت سے ہمکنار ہو جائیں اور روزمره زندگی میں شامل کرکے صحت مند زندگی کو دعوت دیں اور اس آلوده ما حول سے اپنے کو اور اپنے خاندان کو محفوظ رکھیں
یوں تو ہر ترکاری اللہ کی ایک نعمت ہے . ایک تندرست انسان بننے کے لئے ہمیں متوازن غذا لینی ضروری ہے جسمیں ترکاریوں کا بہت اہم رول ہوتا ہے کیونکہ اس میں موجود فولاد . ، کیلشیم، فاسفورس ، پروٹین . اور وٹامین وغيره سے ہماری جسمانی ضرورت پوری ہو جاتی ہے
سب سے پہلے ہم: کریلا : کی بات کرتے ہیں .
اس سبزی کا نام سنتے ہی ہمارے چہرے پر ناگوار اور ناپسندیدگی کے تاثرات ابھرتے ہیں جی ہاں کیونکہ یہ ایک کڑوا ذائقہ رکھنے والی سبزی کھلاتی ہے اور بچے تو ایسے مگر مچھ کا نام دیتے ہیں چونکہ اس کی مشابہت کچھ اسی سے ملتی ہے
کیا آپ جانتے ہیں اس کڑوے ذائفہ دار سبزی میں ہماری صحت کتنی چھپی ہوئی ہے
دراصل یہ سبزی کا اصل وطن چین ، ہانگ کانگ ، فلپائن اور تائیوان بتایا گیا ہے اس کی دو قسمیں ہوتیں ہیں ا ٠ عام کریلا 2 . جنگلی کریلا( ککوڑہ).
اجزاء:_ اس سبزی میں پروئین ، فولاد، فاسفورس ، وٹامن بی .سی اور کیلشیم وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں
استعمالات:- کریلے کو تل کر، مصالحے دار اور ساده سالن بنا کر اس کے علاوہ کچا پیس کر ، سوکھا کر استعمال کیا جاتا ہے ویسے اسکی اصلی شکل میں اسکو استعمال کرنا ہی بہتر اور مفید ہوتا ہے
احتیاط:- بعض خواتین کریلے کو نمک اور ہلدی لگاکر اسکی کڑواہٹ کو دور کردیتی ہیں جس سے اس سبزی کے نمکیات ضائع ہوکر اس کے خواص میں کمی واقع ہو جاتی ہے
خواص:- ویسے کریلے میں بے حساب قدرتی فوائد موجود ہیں جن میں سے چند درج ذیل میں ہی
* * زیابطیس کے مرض کے لئےکریلا ایک نعمت ہے اس کے پانی کے با قاعدہ استعمال سے شوگر کا کامیاب علاج ہوتا ہے جنگلی کر يلا سے شوگر کا کامیاب علاج ہوتا ہے
** کر یلے میں خون کو صاف کرنے کی صلاحیت پائی گئی ہے یعنی یہ مصفحی خون ہے . یہ سبزی اور دوا دونوں کا کام کرتاہے
** بواسیر اور خونی بواسیرمیں کریلے کا استعمال کیا جاتا ہے . جس سے بہتر نتائج برآمد ہوتے ہیں
** جوڑوں کے درد ، فالج ، پیٹ کے کیڑوں کو ہلاک کرنے اور لقوه کے لئے اسکا استعمال کیا جاتا ہے
** کر يلا اعضاے ریسہدل ،دماغ،جگراور معدہ کو قوت بخشتا ہے۔
** دمہ کے مریضوں کے لیے یہ نہایت مفید ثابت ہوتا ہے۔
** یرقان کے مریض کو کریلے کے پانی میں شہد ملا کر نہار منہ پلایا جاتا ہے۔
** کریلا پیشاب آور ہے جسم سے گردہ و مثانہ کی پتھری توڑ کر پیشاب کے ذریعہ خارج کردیتا ہے۔
( جاری ہے)
فہمیدہ تبسّم۔ (ریسرچ اسکالر جامعہ عثمانیہ)
